بھارت میں بی جے پی کا گائے کی گوشت پر پابندی سے انکار

March 14, 2018

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر سنیل دیودھار نے کہا ہے کہ ریاست تریپورہ میں گائے کے گوشت پر پابندی نہیں لگا سکتے ،غیر ملکی میڈیا سے انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ تریپورہ میں مسلمان ، عیسائی اور ہندو افراد رہائش پذیر ہیں ، جن میں ہندو اکثریت بھی گائے کا گوشت استعمال کرتی ہے جس کے باعث مکمل پابندی عائد کرنا ناگزیر ہے ۔ 2014 کے نیشنل سیمپل سروے میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں شمال مشرق کی ریاستوں میں سب سے زیادہ گوشت استعمال کیا گیا ، جہاں 81 فیصد لوگوں نے صرف گائے کا گوشت ہی استعمال کیا ۔ واضح رہے کہ بھارتی نیشنل پارٹی کے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ گائے کے گوشت پر پابندی سے معاشی بحران جنم لے رہا ہے ۔