پاک بحریہ کے کموڈور احمد فوذان کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

March 14, 2018

پاک بحریہ کے کموڈور احمد فوذان کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔وہ ڈائریکٹر جنرل میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس کا عہدہ سنبھالیں گے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل احمد فوذان نے 1986 میں پاک بحریہ کی ویپن انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیااور امتیازی پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر فائز رہے۔

ریئر ایڈمرل احمد فوذان پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔ انہیں غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

ریئر ایڈمرل احمد فوذان ترقی پانے کے بعد ڈائریکٹر جنرل میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس کا عہدہ سنبھالیں گے۔