شیری رحمان کے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد ہونے کا امکان

March 14, 2018

سینیٹ الیکشن میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے بعد پیپلزپارٹی کی جانب سے شیری رحمان کو ایوانِ بالا میں اپوزیشن لیڈر نامزد کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے شیری رحمان کو ایوانِ بالا میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا ہے جب کہ بلاول بھٹو زرداری نے اس حوالے سے مزید مشاورت کے لیے پارٹی کی سینئر قیادت کو زرداری ہاؤس بھی طلب کرلیا ہے۔

واضح رہےکہ سینیٹ میں اس سے قبل قائد حزب اختلاف پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن تھے ۔

نامزد اپوزیشن لیڈر شیری رحمان امریکا میں پاکستان کی سفیر بھی رہ چکی ہیں۔