عامر خان نے اپنی 53 ویں سالگرہ کا کیک رہائشگاہ پر کاٹا

March 14, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


مسٹر پرفیکٹ عامر خان 53 برس کے ہوگئے، انہوں نے ٹھگز آف ہندوستان کی شوٹنگ سے ایک دن کی چھٹی لی، ممبئی میں اپنی رہائشگاہ پر سالگرہ کا کیک کاٹا اور اہلیہ کرن راؤ کو کھلایا۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامرآج اپنی 53ویں سالگرہ منا رہے ہیں،اس موقع کی مناسبت سے مسٹر پرفیکٹ کی ممبئی میں واقع رہائشگاہ پر ایک چھوٹی سی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر عامر خان نے اپنی اہلیہ کرن راؤ کے ہمراہ سالگرہ کا کیک بھی کاٹا اور اپنے ہاتھ سے انہیں کھلایا۔

ان کی اہلیہ بھی کافی خوش دکھائی دیں جس کہ وجہ شاید عامر خان کا ٹھگز آف ہندوستان کی شوٹنگ سے ایک دن کی چھٹی بھی ہوسکتی ہے جو انہوں نے سالگرہ کے موقع پر لی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عامر خان نے اپنی آنے والی فلم کے حوالے سے بریفنگ دی۔