سلمان خان کی فلم ریس تھری عید پر ریلیز ہوگی

March 15, 2018

بالی ووڈ اداکار سلمان خان فلم ریس تھری کا پہلا موشن پرومو جاری کردیا گیا،فلم تین ماہ بعد عیدپر ریلیز کی جائے گی۔

بالی و وڈ کے سلطان سلمان خان اپنے مداحوں کو اس عید پر بھی تحفہ دینے آرہے ہیں۔

سلمان خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ریس تھری کا موشن پوسٹر جاری کردیا گیا ہے جس میں سلمان خان کی آواز شامل ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ریمو ڈی سوزا کی ہدایتکاری میں بننے والے فلم ریس کی تیسری کڑی ہے جس میں سلمان خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں انیل کپور، جیکولین فرنینڈس، بوبی دیول، ثاقب سلیم اور پوجا ہیج شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم 'ریس تھری 'اس سال عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔