اٹلی :پائپ بم حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا نوجوان گرفتار

March 15, 2018

اٹلی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پائپ بم حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے اطالوی نوجوان گرفتار کر لیاہے، اسکا تعلق لٹویا کے علاقے ریگا سے بتایا جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق چوبیس سالہ نوجوان ڈینس ایلاری نووس، چھوٹے بچوں کے اسکول میں پائپ بم حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، نوجوان کے سوشل میڈیا پیغامات سے ممکنہ حملے کی معلومات ملیں۔

نوجوان کے اپارٹمنٹ کی تلاشی پر اسلحہ اور پائپ بم بنانے کا سامان برآمد ہوا، نوجوان کو غیر قانونی اسلحہ اور بارودی سامان رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔