گٹکا بنانے والی بھارتی کمپنی کا جیمز بانڈ کو چکمہ

March 15, 2018

گٹکا بنانے والی بھارتی کمپنی نے جیمز بانڈ کو ہی چکمہ دے دیا، ہالی ووڈ اداکار پیئرس براسنن نے متنازع اشتہار میں کام کرنے پر دہلی سرکار کو جواب دے دیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

مضر صحت پان مصالحہ بنانے والی بھارتی کمپنی نے جیمز بونڈ کا شہرہ آفاق کردار نبھانے والے ہالی ووڈ اداکار پیئرس براسنن کو ماموں بنا دیا۔

کچھ عرصہ قبل پیئرس براسنن نے بھارت میں ایک گٹکے کے اشتہار میں کام کیا جس کے بعد دہلی کے محکمہ انسداد تمباکو نے انہیں نوٹس بھیج کر جواب طلب کیا۔

نوٹس کے جواب میں ہالی ووڈ اداکار کاکہنا ہے کہ پان مصالحہ بنانے والی متعلقہ کمپنی نے انہیں اندھیرے میں رکھا اور اشتہار کے کنٹریکٹ میں پروڈکٹ کے مضر صحت ہونے سے متعلق واضح نہیں کیا۔