لاہور میں کاسمیٹکس اور فوڈ کمپنیوں کے خلاف آپریشن

March 16, 2018

پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے لائسنس نہ رکھنے والی کاسمیٹکس اور فوڈ کمپنیوں کے خلاف لاہور میں آپریشن کیا، مختلف سپراسٹورز پر چھاپوں کے دوران غیرقانونی اور غیرمعیاری کمپنیوں کا اسٹاک ضبط کر لیا گیا۔

ترجمان پاکستان اسٹینڈرڈزاینڈکوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے مطابق اسٹورز کو پی ایس کیو سی اے کا لائسنس نہ رکھنےوالی کمپنیوں کا اسٹاک فروخت کرنےسےروک دیا گیا ہے۔

ضبط کیے گئے اسٹاک میں اسکن کریمیں، ٹوتھ پیسٹ، شیمپو، ہیئرکلر، ٹوائلٹ سوپ،کوکنگ آئل، سرکہ، شہد، سرخ مرچ اور ہلدی پاؤڈر شامل ہیں۔

اتھارٹی کے ڈی جی خالد صدیق کا کہنا ہے کہ غیرقانونی کمپنیوں کاریکارڈاکٹھاکررہےہیںایک ایک کر کے ایسی تمام کمپنیوں کا صفایا کر دیا جائیگا۔