پشاور، مہاتما بدھ کے مجسمے کی نمائش سوئٹزرلینڈ میں ہوگی

March 16, 2018

پشاور میوزیم سے بدھ مت کے بانی مہاتما بدھ کا سب سے بڑا مجسمہ سوئٹزرلینڈ میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

نمائش کا مقصد مذہبی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔نمائش سوئٹزرلینڈ میں ریڈبرگ میوزیم زیوریخ میں ہوگی۔

ریڈبرگ میوزیم زیوریخ،سوئٹزرلینڈ

مذہبی اہمیت کے حامل اس مجسمے کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میںغیر ملکی ،مذہبی و غیر مذہبی سیاح ، خیبر پختونخواہ آتے ہیںجو سیاحت کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کے لئے سود مند ہے۔

میمورڈم آف انڈر اسٹینڈنگ اور خیبر پختونخواہ ٹوازم اینڈ میوزیم ڈپارٹمنٹ کے باہمی معاہدہ کے تحت بدھ کا مجسمہ سوئٹزرلینڈ میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

پشاور میوزیم کے اندرونی اور بیرونی مناظر

یہ مجسمہ تین مہینے اور اٹھارہ دن کے لیے ریڈبرگ میوزیم زیوریخ رکھا جائے گا جہاں سیاحوں اور بدھ مت کے پیروکار اسے دیکھ سکتے ہیں ۔

اس دوران مجسمے کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچا تو معاہدہ کے تحت سوئٹزرلینڈ کا محکمہ پاکستان کو بیس ملین ڈالر ادا کرنے کا پابند ہوگا۔