پی آئی اے میں پائلٹس کی بھرتی روک دی گئی

March 17, 2018

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نےپی آئی اے میں پائلٹس کی بھرتی روک دی ۔خواتین کوٹہ کو نظر انداز کر نے پرعدالت نے بھرتی کا عمل رو کتے ہوئے چیئر مین پی آئی اےسے 27 مارچ تک جواب طلب کر لیا ،درخواستگزارکومل ظفر نے مئو قف اختیار کیا کہ پی آئی اے پائلٹس کی بھرتی میں خواتین کو پالیسی کے خلاف نظر انداز کیا گیا، پی آئی اے میں پائلٹس کی بھرتی کیلئے 10 فیصد کوٹہ مختص ہے ، بھرتی میں کوٹہ کو مکمل نظر انداز کر نا پی آئی اے پالیسی کی سنگین خلاف ورزی ہے لہذا عدالت پالیسی کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھرتی کرنے کے احکامات صادر کرے ۔