سپریم کورٹ، برما سے تعلق رکھنے والے 3، قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

March 18, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے برما سے تعلق رکھنے والے 3 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ کرا چی رجسٹری میں غیرملکی قیدیوں سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت نے 3 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا جن کا تعلق برما سے ہے۔ قیدی عبد الرحمان نے کہا کہ میں پاکستانی ہوں لیکن مجھے فارن ایکٹ میں گرفتار ہوں۔ میں پہلےکراچی میں کپڑے سیتا تھا پھر کوئٹہ کی مسجدمیں اذان دیتا تھا۔ جسٹس اعجازافضل نے پوچھا آپ نے کپڑے سینا چھوڑ کر اذان دینے کی نوکری کیوں کی۔ آپ مسجد میں اذان دیتے تھے تو بتائیں کہ گھر کی اذان میں کیا فرق ہے۔ قیدی نے جواب دیا مجھے یاد نہیں۔