سینیٹ الیکشن پر بیانات خواہ مخواہ کی سیاست ہے، سنجرانی

March 18, 2018

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات پر بیانات دینے والے خواہ مخواہ کی سیاست کررہے ہیں۔

کوئٹہ پہنچنےپرصحافیوں سےگفتگو میں صادق سنجرانی کاکہنا تھاکہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے منتخب کرائے جانے کے الزامات میں صداقت نہیں۔

صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ روٹیشن کی بنیاد پر ہونا چاہیے،چاروں صوبوں کو چیئرمین سینیٹ کاعہدہ باری باری دیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ میرا کردار ثابت کرے گا کہ میں سیاسی ہوں یا غیر سیاسی، میرے لیے ساری سیاسی جماعتیں برابر ہیں۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان کے مفاد میں قانون پر وفاق سےعمل درآمد کرائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میاں صاحب ہمارے بزرگ ہیں۔