پتنگ بازی پر25افراد گرفتار،100سے زائد پتنگیں،50سے زائدچرخیاں برآمد

March 19, 2018

لاہور (کرائم رپورٹر )لاہور پولیس نے شہر میں پتنگ بنانے ، فروخت کر نے اور اڑانے و الوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے25 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔تفصیلا ت کے مطابق ڈی آئی جی آپریشز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر شہر میں پتنگ بازی، پتنگ بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا جس پر شہر میں25مقدمات درج کرکے25ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے 100سے زائد پتنگیں،50سے زائد چرخیاں اور50پنی ڈوربرآمدکرلی۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہاکہ شہر میں کسی کو بھی جان لیوا کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔والدین اپنے بچوں کو ایسے خطرناک کھیل سے دور رکھیں۔