ناپا تھیٹر و میوزک فیسٹیول، برطانیہ کے تھیٹر گروپ کا انگلش ڈرامہ ریچرڈ تھری( ون مین شو) پیش کیا گیا

March 19, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل آکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا)میں جاری بین الاقوامی تھیٹر و میوزک فیسٹیول میں اتوار کو برطانیہ کے تھیٹر گروپ کا انگلش ڈرامہ ریچرڈ تھری( ون مین شو) پیش کیا گیا ۔ڈرامہ ناپا کے آڈیٹوریم میں 8 بجے شب شروع ہوا اس موقع پر آڈیٹوریم شائقین تھیٹر سے کچاکچ بھرا ہوا تھا جس میں مرد ،خواتین اور بزرگ سمیت نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ،ڈرامہ کی ہدایت کار نے کھیل کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا گیا جسے شائقین کی جانب سے بے حد سراہا گیا ،ڈرامہ کے اختتام پر شرکاء نے ڈرامہ کی کاسٹ اور ہدایت کار کو انکی بہترین پرفارمنس پرزبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔