شہر کی خوبصورتی کیلئے کے ایم سی کو13کروڑ 50لاکھ روپے جاری

March 19, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے شہر کی خوبصورتی کے لیے کے ایم سی کو 13 کروڑ50 لاکھ روپے جاری کردیئے بظاہر یہ خطیررقم پی ایس ایل کے فائنل کے ایونٹ کو مدنظر رکھ کر جاری کی گئی ہے لیکن اگر اس رقم کا صحیح استعمال کیا گیا تو شہر بھر کی سڑکوں کی مرمت، رنگ وروغن اورروشنی کا انتظام کیا جاسکتا ہے تاہم ذرائع نے بتایاکہ اس رقم میں سے دس کروڑ روپے ایڈورٹائزمنٹ پر خرچ کئے جائیں گے جس کا معاہدہ کے ایم سی نے ایک کمپنی سے کرلیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اس رقم کو خرچ کرنے کے لیے مناسب منصوبہ بندی نہیں کی گئی اور جلد بازی میں کام کئے جارہے ہیں واضح رہے شہر میں اس وقت سب سے زیادہ مسلئہ صفائی ستھرائی کا ہے جس کی ذمہ داری سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ڈی ایم سیز کی ہے۔