برطانیہ ایک بار پھر سائبریئن ہواؤں کی زد میں

March 19, 2018

برطانیہ میں موسم پھر تبدیل ہونے لگا مانچسٹر اور برمنگھم میں ایک بار پھر طوفانی سائبریئن ہواؤں کے ساتھ برف باری جاری ہے جبکہ وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے بھی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق برطانیہ میں سربیا سے آنے والی سرد ہوائوں نےایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے جہاں برمنگھم اور مانچسٹر سمیت دیگر شہروں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ برف باری دس انچ تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سرد ہوائوں کے باعث درجہ حرارت منفی دس تک محسوس ہوگا جبکہ پیر کے روز برطانیہ کہ جنوب مغربی شہروں میں دن بھر برف باری جاری رہنے کا امکان ہے ۔

ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث ہیتھرو ایئرپورٹ پر ڈیڑھ سو کے قریب پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں جس کی وجہ سے دس ہزار کے قریب مسافر متاثر ہوئے ہیں۔

ہائی وے اتھارٹیز نے ڈرائیوروں کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ غیر ضروری سفر نہ کریں اور دوران سفر فلڈ لائٹس استعمال کریں ۔