کامران ٹیسوری کی فاروق ستار سے ناراضگی کی وجہ سامنے آگئی

March 19, 2018

یوم تاسیس کے موقع پر ایم کیوایم پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری کی سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار سے ناراضگی کی وجہ سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق فاروق ستار نے سید سردار احمد کے مشورے پر کامران ٹیسوری کو تقریر سے روکا، جس پر وہ ناراض ہوگئے تھے ۔

ذرائع نےمزید بتایا کہ بہادرآباد گروپ سے وابستگی تبدیل کرنے والے سید سردار احمد نے لیاقت آباد میں ایم کیوایم کے یوم تاسیس کے موقع پر فاروق ستار کو کامران ٹیسوری کی تقریر رکوانے کا مشورہ دیا۔

جواب میں فاروق ستار نے سید سردار کا مشورہ رد کرنے کے بجائے مشورہ کامران ٹیسوری کو بتایا، جس پر وہ ناراض ہوگئے۔

کامران ٹیسوری تقریر کرنے پر بضد رہے اور تقریر میں اپنے مستعفی ہونے کا اعلان بھی کیاتاہم جلسے کے بعد فاروق ستار نے کامران ٹیسوری کو منالیاتھا۔