پیپلز پارٹی کےرکن قومی اسمبلی ایاز سومرو نیو یار ک میں انتقال کرگئے

March 20, 2018

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ایاز سومرو نیویار ک میں انتقال کرگئے۔

وہ مین ہیٹن کےاسپتال میں زیرعلاج اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

وہ کئی روز سے اسپتال میںزیرعلاج تھے، ان کے بھائی علاج کے لیے انہیںیہاںلائے تھے۔

ایاز سومرو نے پسماندگان میںتین بھائی اور تین بہنیںچھوڑے ہیں، ایاز سومرو کے بھائی کے مطابق ان کا جسد خاکی پاکستان لایا جائے گا۔

ایازسومرو حلقہ این اے 204 لاڑکانہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئےتھے۔