نسلی منافرت پھیلانے والے عناصر اسلاموفوبیا کا فروغ چاہتے ہیں،شیڈو وزیرافضل خان

March 20, 2018

مانچسٹر (علامہ عظیم جی) مسلم کمیونٹی کو برطانیہ میںملٹی کلچرل اور ملٹی فیتھ معاشرہ کے فروغ کے لئے بڑھ چڑھ کر کام کرنا چاہئے۔ نسلی مساوات کو برطانوی کمیونٹی میںکبھی ویلکم نہیںکیا گیا چند مٹھی بھر لوگ مسلمانوں کےخلاف نفرت پھیلا رہے ہیں، ان کا مقصد اسلاموفوبیا کو فروغ دینا اور میڈیا کی توجہ اپنی طرف اپنی طرف مبذول کروانا ہے ،مسلمانوں کو باہمی اتحاد اور چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، مسلمانوں کو اپنے زیادہ سے زیادہ نمائندے کونسلز، پارلیمنٹ میںمنتخب کرانے کے ساتھ ساتھ سکولوں میںبورڈ آف گورنرز اور نیبرہڈ پروگراموں میںحصہ لینا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار پیس فار آل بلیک سٹون مانچسٹر کی طرف سے 3اپریل کو مسلمانوںکے خلاف نفرت کا دن منانے کے تدارک اور غوروفکر کرنے کے لئے اجلاس کے موقع پر شیڈو وزیرامیگریشن افضل خان ایم پی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تین اپریل کو مسلم پنشمنٹ ڈے محض ایک شوشہ ہے، اس کے پیچھے کوئی سنجیدہ ایجنڈا نہیںہے تاہم پولیس اس کی تحقیقات کررہی ہے اور پولیس نے بار بار یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور پولیس کمیونٹی رہنمائوں سے مکمل رابطے میںہے تاہم اگر کوئی ایسی حرکت ہو تو فوری پولیس کو اطلاع دی جائے۔ بزنس کمیونٹی رہنما بلیک سٹون کے ڈائریکٹر چوہدری طاہر صدیق نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میںمقامی ممبرپارلیمنٹ کونسل اور پولیس سے رابطے میںہیں اگر کوئی واقعہ ہو جو ان سے بھی رابطہ کریں ہم بھرپور معاونت کریںگے۔ پیس فار آل کے کوآرڈینیٹر شیخمصطفیٰ کمال نے کہا کہ 3اپریل کو ہم ہیومن لو ڈے منائیں گے اور مقامی انگریز کمیونٹی کے ساتھ رابطے کریںگے۔