دہشت گردی کا خطرہ،ریل کے مسائل ، لندن میں سیاحت بری طرح متاثر

March 20, 2018

لندن( نیوز ڈیسک) برطانیہ میں سیاحوں کی آمدسے متعلق سے دہشت گردی کاخطرہ، ریل کے مسائل اور شہر میں قیام وطعام کے بھاری اخراجات کے سبب،لندن میں سیاحت بری طرح متاثر ہوئی ہے تاہم اس کے باوجود برٹش میوزم برطانیہ کا سب سے مقبول مقام رہا، ٹیلی گراف میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق لندن میں سیاحوں کی آمد میں کمی کے باوجود شمالی آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ میں سیاحوں کی آمد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا، اخبار کے مطابقلندن پہنچنے کے بھاری اخراجات کے علاوہ شہر میں کھانے پینے کی ایشا کی مہنگائی سیاحوں کی تعداد میں کمی کا بڑا سبب بتائی گئی ہے۔ پرکشش مقامات پر سیاحوں کی آمد سے متعلق تنظیم کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ کے پرکشش مقامات پر سیاحوں کی آمد میں2017کے دوران 2016کے مقابلے میں 7.3فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سکاٹ لینڈ میں یہ اضافہ 13.9 فیصد اورشمالی آئرلینڈ میں 6.5فیصد اورلندن میں1.2فیصد ریکارڈ کیاگیا۔تنظیم کے ڈائریکٹر برنارڈ ڈونوغ کاکہنا ہے کہ برطانیہ کے پرکشش مقامات کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے انھوں نے کہا کہ لندن میں سیاحوں کی آمد میں کمی کے متعدد اسباب ہیں جن میں ایک بڑا سبب یہ ہے کہ یہ شہر بہت ہی بور کردینا والاشہر ہے ،اس کے علاوہ اس شہر میں آمدورفت کے اخراجات بہت زیادہ ہیں اس شہر میں کھانا پینا اورمشروبات بہت گراں ہیں۔تاہم ان تمام باتوں کے باتوں کے باوجود برٹش میوزیم نے گزشتہ 11سال سے اپنی مقبولیت برقرار رکھی ہے اور لوگ اسے دیکھنے آتے رہتے ہیں۔