ملک الیاس اوورسیزکمیشن گجرات کمیٹی کے ممبرنامزد

March 20, 2018

کوونٹری (وقار ملک)اٹلی کی سماجی شخصیت ملک الیاس آف چوہر پور گجرات کو اوورسیز کمیشن ضلع گجرات کمیٹی کا ممبر نامزد کر دیا گیا۔ ملک الیاس اٹلی میں لاتعداد سماجی تنظیموں کے ساتھ مل کر کمیونٹی کی خدمت کرتے رہے ہیں۔ اوورسیز کمیشن پنجاب کے کمشنر افضال بھٹی نے ڈسٹرکٹ چیئرمین اوورسیز کمیشن ضلع گجرات چوہدری شبیر کوٹلہ کی موجودگی میں تعیناتی کے احکامات دیئے اور نوٹیفکیشن جاری کیا۔ ملک الیاس کی نامزدگی پر یورپ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔