بیگم کلثوم نواز10 گھنٹے زیر علاج رہنے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج

March 20, 2018

لندن (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ اور رکن قومی اسمبلی بیگم کلثوم نواز کو 10 گھنٹے زیر علاج رہنے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ پیر کو بیگم کلثوم نواز کو ان کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز چیک اپ کیلئے ہسپتال لائے تھے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں داخل کرلیا تھا، جہاں وہ تقریباً 10 گھنٹے تک زیر علاج رہیں۔ بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں جس کے علاج کے سلسلے میں وہ گزشتہ چند ماہ سے لندن میں موجود ہیں۔