عفرین سے کرد جنگجوں کو مکمل طور پر باہر دھکیل دیا، ترک صدر

March 20, 2018

انقرہ (صباح نیوز)ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترک دستوں کی پشت پناہی میں لڑنے والے شامی باغیوں نے عفرین کے علاقے سے کرد جنگجوں کو مکمل طور پر باہر دھکیل دیا ہے۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے شامی علاقے عفرین پر قبضے کو ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ عسکری کارروائی شمالی شام میں کردوں کے زیر اثر دیگر علاقوں تک بھی پھیل سکتی ہے۔خیال رہے کہ ترک افواج نے اس سے قبل 8 مارچ کو عفرین کے مغرب میں واقع قصبے جندیرس میں بھی قبضہ کرلیا تھا۔