ٹرمپ کی منشیات فروشوں کو سزائے موت کی تجویز

March 20, 2018

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منشیات فروشوں کو سزائے موت دینے کی تجویز پیش کردی۔

ریاست نیو ہیمشائر کے شہر مانچسٹر میں خطاب کے دوران صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے ساتھ سختی سے پیش نہ آئے تو اس کا مطلب ہے ہم وقت ضائع کر رہے ہیں، اس سختی میں سزائے موت دینا شامل ہے۔

امریکا میں ایک اندازے کے مطابق 24 لاکھ افراد افیون یا دیگرمنشیات کے عادی ہیں،2016ء میں 63 ہزار6 سو امریکی منشیات کے باعث ہلاک ہوئے۔