امریکا: پرنسٹن میں مسلح شخص نےلوگوں کویرغمال بنالیا

March 20, 2018

امریکی شہر پرنسٹن میں پرنسٹن یونیورسٹی کےقریب ریسٹورنٹ میں مسلح شخص نےلوگوں کویرغمال بنالیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے لوگوں کو ریسٹورنٹ والےعلاقے سے دور رہنےکی ہدایت کی ہے جبکہ یونیورسٹی کے دو بلاکس بھی خالی کرالیے گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوری بعد اطراف کے راستے اور عمارتیں بھی بند کردی گئی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس ریسٹورنٹ میں موجود مسلح شخص سےبات چیت کررہی ہے۔