مہلک بیماریوں کا مقابلہ کرنے والے 7 اداکار

March 21, 2018

شوبز سے تعلق رکھنے والےبہت سے اداکاروں کی زندگی نام،شہرت اور دولت ہونے کے باوجود کئی پریشانیوں میں گھری ہوتی ہے۔جن میں سے وہ عام آدمی کی طرح نبردآزماہوتے ہیں ایسے ہی باہمت اداکاروں میں ’’عرفان خان‘‘ کا نام بھی ہے جو کہ حال ہی میں ایک خطرناک بیماری ’’نیورونڈوکرائن‘‘ ٹیومر نامی کا شکار ہوگئے ہیں لیکن عرفان اس بیماری پر پریشان ہونے کے بجائے اس بیماری کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔آج ہم آپ کوایسے کئی اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے اپنی خطرناک بیماریوں کا بہادری سے مقابلہ کیا ۔

منیشا کوئرالا

اداکارہ منیشا کوئریلا کا شمار 80اور 90 دہائی کی بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے جو اس کے علاوہ اپنے نیپالی حسن کے لیے بھی کافی شہرت رکھتی ہیں۔یہ نیپالی حسینہ کینسر جیسی خطرناک بیماری کا شکار بھی ہوچکی ہیں 20نومبر 2012 کو منیشا کو جب پتا چلا کہ وہ کینسر میں مبتلا ہیں تو انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اس کا بہادری سے مقابلہ کیا اور اب وہ مکمل صحتیاب ہیں۔

ہریتک روشن

فٹ اور صحت مند نظر آنے والےریتھک روشن فلم ’’بینگ بینگ ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران سر کی انجری کا شکار ہوگئے تھےجس کی وجہ سے ان کو کرونک سبڈیورل ہیماٹوما جیسی بیماری ہوگئی تھی جس کے باعث ان کو سر میں درد رہتا تھالیکن انہوں نے بھی باقی اداکاروں کی طرح اس کا بہادری سے مقابلہ کیا اور فتح یاب ہوئے۔

لیزا رائے

لیزا رائےمشہور کینیڈین ماڈل اور اداکارہ نے فلم ’’قصور‘‘سے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی لیکن کیا پتا تھا کہ وہ کینسر جیسی خطرناک بیماری کا شکار ہوجائے گی۔لیزا کو 2009ءمیں بونی میروکے اندر موجود پلازمہ سیلز میں کینسر تشخیص ہوا تھا۔اس بیماری نے ان کی شخصیت ہی بدل کر رکھدی تاہم انہوں نے ہار نہیں مانی اور بلاآخر اس بیماری سے جیت ہی گئی۔

سیف علی خان

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کو 18 فروری 2007کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے لیلی وتی ہسپتا ل میں داخل کیا گیااور طبیعت بہتر ہونے کے بعد ان کو ڈسچارج کردیا گیا تھا اور آج وہ ایک نارمل زندگی گزار رہے ہیں

امیتابھ بچن

بالی ووڈ کے شہنشاہ اپیتابھ بچن کو فلم ’’کولی‘‘ کی شوٹنگ کے دوران انجری ہوئی جس کی وجہ سے ان کا اکافی خون بہہ گیا تھا اور ان کی جان خطرے میں پڑ گئی تھی لیکن انہوں نے بھی ہمت نا ہاری اور آج بھی ہمیں سپر ہٹ فلمیں دے رہے ہیں۔

سلمان خان

بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کا شمار بالی ووڈ کے فٹ اداکاروں میں ہوتا ہے لیکن 2011ءمیں وہ چہرے پر اعصاب کی خرابی (نیوریلجیا )نامی بیماری کا شکار ہوگئے تھےجس میں جبڑوں اور چہرے میںشدت کا درد ہوتا ہےلیکن انہوں نے ہمت رکھی اور آج صحت مندی سے زندگی گزار رہے ہیں۔

رجنی کانتھ

منفرد اداکاری اور آوازرکھنے والے اداکاررجنی کانت 2011 میں پھیپھڑوں کی سوجن کا شکار ہوگئے تھے اور اسی وجہ سے انہوں نے کافی عرصہ آئی سی یو میں بھی گزارالیکن اب وہ مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے ہیں۔