یونس خان ستارہ امتیاز ملنے پرحکومت کے مشکور

March 22, 2018

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے ستارہ امتیاز ملنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


سوشل میڈیا پر ایک وڈیو پیغام میں سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ ” پورے پاکستان کو یوم پاکستان کی بہت مبارکباد، 23 مارچ 1940 کو منٹو پارک لاہور میں جب قائداعظم محمد علی جناح کی سربراہی میں قرارداد پاکستان پیش کی گئی ، تو پیارے پاکستان کی بنیاد اس پر رکھی گئی۔ مجھے اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے اورخوشی ہے کہ اس سال 23 مارچ کو حکومت پاکستان نے میرے لیے ایک اور ایوارڈ’ ستارہ امتیاز‘ کا اعلان کیا ہے، شکریہ پاکستان ، پاکستان زندہ باد“

حکومت پاکستان نے یونس خان، مصباح الحق، شاہد آفریدی اور سرفراز احمد کے لئے 23 مارچ کو ستارہ امتیاز کا اعلان کیا ہے۔