نواز شریف پر جوتا اچھالنے کا کیس، ماسٹر مائنڈ زیرحراست

March 22, 2018

لاہور پولیس نےجامعہ نعیمیہ میں سابق وزیراعظم محمدنواز شریف پر جوتا اچھالنے کے کیس کے ماسٹر مائنڈ کوبھی حراست میں لے لیا، ملزم کا نام نبیل ہے،جو جامعہ فاطمیہ مغلپورہ کا طالب علم ہے۔

پولیس ذرائع کےمطابق ملزم نبیل کو پہلے سے گرفتار ملزمان منور، ساجد اور غفور کی نشاندہی پر حراست میں لیاگیا، نبیل اور ساجد نے مل کرجوتا اچھالنے کا منصوبہ بنایا تھا، مگر نبیل اس روز جامعہ نعیمیہ نہیں آیا تھا۔

ملزم منور نواز شریف کی آمد سے ایک گھنٹہ پہلےہی ڈائس کے سامنے آکر بیٹھ گیا تھا ،جیسےہی نواز شریف ڈائس پر آئے تو منور نے جوتا اُچھال دیاتھا۔

ذرائع کا مزیدکہنا ہے کہ ملزم ساجد جامعہ فاطمیہ مغلپورہ،ملزم عبدالغفور جامعہ اویسیہ گلبرگ اور ملزم حافظ منور جامعہ صدیقیہ مصری شاہ کا امام مسجد ہے، یہ تینوں ملزمان عدالتی حکم پرکیمپ جیل میں ہیں۔