آکلینڈ میں کیوی بولر چھاگئے، انگلش ٹیم صرف 58 رنز پر ڈھیر

March 22, 2018


انگلینڈاور نیوزی لینڈ کے مابین 2میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریزکا پہلا ٹیسٹ آج آکلینڈ میں شروع ہوا،میچ میں پہلے روز ہی13وکٹیں گرگئیں۔

میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈکے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو بلکل ان کے حق میں گیا، کیوی بولرز ٹرینٹ بولٹ اور ٹم ساؤتھی نے انگلش بیٹنگ لائن پر ایسا حملہ کیا کہ وہ سنبھل ہی نہ پائے اور صرف 58رنز کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔

انگلینڈ کا کوئی بیٹسمین بولٹ اور ساؤتھی کی گھومتی گیندوں کے سامنے ٹک نہ سکا ،میچ میں ابھی صرف 15.4اوورز کا کھیل ہی مکمل ہوا تھا کہ انگلش ٹیم کے صرف 27 رنز کے اسکور پر 9 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

کریگ اوورٹن نے جیمز اینڈرسن کے ساتھ مل کر دسویں وکٹ کی شراکت میں 31 رنز جوڑ کر ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کم ترین سکور پر آؤٹ ہونے سے بچایا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


انگلینڈ کے 9 کھلاڑی ڈبل فگر عبور کرنے میں ناکام رہے ،جن میں سے 5 کھلاڑی کھاتہ بھی نہ کھول سکے، اوورٹن نے 33 رنز بنائے اور ناآؤٹ رہے جبکہ کیوی بولرز کی جانب سے بولٹ نے 6 اور ساؤتھی نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جواب میں نیوزی لینڈ نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنا کر مجموعی طور پر 117 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

ٹیم کی جانب سے کپتان کین ولیمسن 91 اور ہنری نیکولز 24 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ انگلش بولرز جیمز اینڈرسن نے 2 اور اسٹورٹ براڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔