ملک بھر میں دہشت گردی کی نئی لہر زور پکڑ رہی ہے ،علامہ صادق جعفری

March 23, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے نیو رضویہ کراچی کے قریب ایک نجی بینک کےافسر امیر علی کی ٹارگٹ کلنگ اور دو سالہ معصوم بیٹے کے شدید زخمی ہونے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا یوں دندناتے پھرنا حکومتی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ پُرامن قوم کے محب وطن اور مختلف شعبوں کے ماہرین کو چن چن کر شہید کیا جارہاہے۔ملت تشیع گزشتہ تین دہائیوں سے اپنے ڈاکٹرز،انجینئرز،پروفیسرز اور دیگرشعبوں کے پروفیشنلز کی لاشیں اٹھا رہی ہے۔دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ کی راہ میں حکومت کے سیاسی مفادات سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ملک بھر میں دہشت گردی کی نئی لہر زور پکڑ رہی ہے۔