فلم 'ڈیڈ پو ل2 'کانیا ٹریلر جاری

March 23, 2018

گزشتہ سال باکس آفس پر دھوم مچانے والی مارول کامکس کی بلاک بسٹر سپر ہیرو فلم ڈیڈپول کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ایکشن ایڈونچر سے بھرپور اس فلم کی اگلی کڑی ڈیڈ پول 2کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

ڈیوڈ لیچ کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم ویڈ وِلسن نامی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے جوجان لیوا بیماریوں کا اشکار ہو جاتا ہے تاہم ایک سائنسدان کی پیشکش پر اس کے تجربے کو نظر ہو جاتا ہے لیکن نتیجہ خلافِ توقع بر آمد ہوتا ہے اور یہ نوجوان غیر معمولی طاقت کا مالک بن جاتا ہے تاہم اس کا چہرہ جھلس کو نا قابلِ شناخت ہو جاتاہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


اسی عیب کو چھپانے کیلئے ویڈ وِلسن ایک منفر کاسٹیوم پہن کر سپر ہیرو کا روپ دھار لیتا ہے ۔اسی کہانی کے تسلسل میں ویڈوِلسن اب ایک نئے مشن پر اپنے دشمنوں کا مقابلہ کرتا دکھائی دیگاجس میں ایک بار پھر ریان گوسلنگ ریلنڈ اپنے گزشتہ کردار میں دکھائی دینگے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ڈیوڈ ہاربرسمیت دیگر کئی ہالی وڈ اداکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

فلم ٹوینٹیتھ سنچری فوکس کے تحت رواں سال18مئی کو نمائش کیلئے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔