کنگنا کا ڈاکٹر سے ایکٹر بننے تک کا سفر

March 23, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

پیار سے انہیں لوگ تنو کہتے ہیں اور بالی ووڈ میں ان کو کوئن کہا جاتا ہے پر نام ہے کنگنا رناوت۔حالانکہ شروعات میں کنگنا رناوت ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں لیکن ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھتے ہوئے یہ ایکٹر کیسے بنی آج ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

کنگنا ہیماچل کے شہر بھاملا سے ہیں جس کو اب سورج پور بھی کہا جاتا ہے ،کنگنا 23 مارچ1987 کو ایک میڈل کلاس فیملی میں پیدا ہوئیں۔ان کے والدہ آشارناوت جو کہ اسکول ٹیچرہیں اور والد امر دیپ رناوت جو کہ تاجر ہیں ۔جبکہ ان کی ایک بڑی بہن رنگولی ہیں جو 2014 تک ان کی منیجر بن کر رہی اور چھوٹا بھائی اکشت ہے۔

بچپن سے ہی کنگنا بہت ضدی تھیں اگر ان کے والد ان کے لیے گڑیا اور ان کے بھائی کے لیے پلاسٹک کی بندوق لادیتے تو کنگنا اس بات کی مخالفت کرتی اور کہتی کہ ارے میرے لیے بھی بندوق لاتے مجھے کیا یہ گڑیا تھما دی ہے۔

یہ بچپن سے ہی فیشنیبل تھی جو کہ آس پاس کے لوگوں کو پسند نہیں آتا تھا لیکن کنگنا کو لوگوں کی باتوں سے کبھی فرق نہیں پڑتا تھا ۔پڑھائی میں کنگنا کافی زبردست تھیں ہمیشہ کلاس میں اول آتی لیکن 12 کلاس میں کیمسٹری کے مضمون میں یہ فیل ہوگئی تب کنگنا نے سوچا چلو کچھ اور کرتے ہیںحالانکہ انہوں نے میڈیکل ٹیسٹ کی تیاری بھی کرلی تھی لیکن ان کا سماج کی ڈوریوں کو توڑنے کا خواب بھی تو پورا کرنا تھا اس لیے انہوں نے ماڈلنگ میں اپنا سکہ چلانے کا سوچا۔

16 سال کی عمر میں کنگنا دہلی آگئی اس پر ان کے والدین کافی ناراض ہوئے لیکن دہلی میں کنگنا ماڈلنگ کرنے لگی ۔ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ کنگنا تھیٹر بھی کیا کرتی تھیں ایک دن ساتھی اداکار کے نہ ہونے پر انہوں نے مرد اور عورت دونوں کے کردار نبھائےجو لوگوں نے کافی پسند کیا بس وہی سے کنگنا نے فلمی دنیا میں آنے کا سوچ لیا اور 17 سال کی عمر میں ممبئی آگئی۔

ممبئی آکر انہوں نے ڈرامہ اسکول جوائن کیا اور مفلسی کا سامنا بھی کرتی رہیں حالانکہ ان کے والد نے پیسے بھجوانے کا کہا بھی لیکن کنگنا نہیں مانی ۔پھر اتنی مشکلوں کے بعد آخر کار وہ وقت بھی آیا جب کنگنا مہیش بھٹ سے ملی اور انہوں نے17 سال کی عمر میں پہلی فلم ’’گینگسٹر‘‘ کی جس میں انہوں نے بتا دیا کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیںاور اپنے کامیاب فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور انتھک محنت کے بعد فلم نگری میں اپنا مقام بنایا جب کہ اداکارہ کنگنا رناوت فلموں کے انتخاب میں ہمیشہ احتیاط سے کام لیتی ہیں تاہم انہوں نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیںجس میں ’’وہ لمحے‘‘ ’’فیشن‘‘ جیسی ہٹ فلمیںشامل ہیں۔فلم ’تنو ویڈس منو‘ کے بعد کنگنانے اس بات کو بھی ثابت کردیا کہ وہ ہرکردار کو بخوبی نبھا سکتی ہیں ۔

کنگنا بالی ووڈ میں آتو گئی تھیں لیکن ان کو بالی ووڈ میں اپنا مقام بنانے کے لیے کئی مشکلا ت کا سامنا کیا جس کا اعتراف انہوں نے ایک انٹرویو میں کیاکہ فلم نگری میں قدم رکھنے کے لئے آپ کو لگتا ہے کہ لوگ آپ کی مدد کر رہے ہیں لیکن درحقیقت ایسا نہیں ہوتا کیوں کہ کچھ لوگ بظاہر آپ کی مدد کررہے ہوتے ہیں لیکن وہ اپنے مفاد، اپنی خواہش کی تکمیل یا آپ کا استعمال کرنا چاہتے ہیں اورجب میں نے 17 سال کی عمر میں فلمی دنیا میں قدم رکھا تو مجھے بھی جسمانی استحصال کا سامنا کرنا پڑا۔

انٹرویو کے دوران اپنی آب بیتی بتاتے ہوئے کنگنا کا کہنا تھا کہ مجھے جسمانی اذیت پہنچانے والا شخص میرے والد کی عمرکا تھا اوراس کی مار پیٹ سے میرے سر سے خون نکلنے لگا تو میں نے اپنی سینڈل اس شخص کے سر پر دے مار لیکن وہ مجھ سے زیادہ طاقتورتھا جس کے بعد میں بھاگ کرتھانے پہنچی اورایف آئی آر بھی درج کرائی جب کہ یہ وقت میرے لیے بہت کٹھن اوراذیت ناک تھا جسے بھولنا نا ممکن ہے۔

آج بروز 23 مارچ کنگنا رناوت اپنی 31 ویں سالگرہ منارہی ہیں جس پر انہوں نے 31 درخت لگائیں۔

کنگنا کی آنے والی فلموں میں ’’مینٹل ہے کیا‘‘ اور ’’مانی کرنیکا‘‘شامل ہیں