شمالی عراق میں ترک فوج کا آپریشن، 5دہشت گرد ہلاک

March 24, 2018

انقرہ (اے پی پی) ترک فوج نے شمالی عراق میں علیحدگی پسند تنظیم پی کے کے کیخلاف جاری آپریشن کے دوران مزید 5دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ترک جنرل ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک کمانڈوز نے شمالی عراق کے علاقوں حاکورک اور قانی راش میں جاری آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جس کے بعد 12 روز سے جاری اس آپریشن کے میں مارے جانے والے دہشتگردوں کی تعداد 55 تک جاپہنچی ہے۔