لندن، زیر زمین ریلوے اسٹیشن پر بم حملے میں ملوث عراقی پناہ گزین کو عمر قید کی سزا

March 24, 2018

لندن ( اے ایف پی ) لندن کے زیرِ زمین ریلوے اسٹیشن پر بم حملے میں ملوث عراقی پناہ گزین کو عمر قید کی سزا دے دی گئی ۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق گزشتہ برس لندن کے ایک زیر زمین ریلوے نظام کے پارسنز گرین نامی اسٹیشن پر کئے گئے بم حملے کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہو ئے تھے ۔ بم حملہ کرنے کے الزام میں ایک 18 برس کے عراقی پناہ گزین احمدحسن کوگرفتار کیا گیا تھا ۔ لندن کی عدالت کے مطابق ملزم پر جرم ثابت ہو گیا ہے کہ دھماکا خیز مواد اسی نے نصب کیا تھا تاہم وہ بم صرف جزوی طور پر ہی پھٹ سکا تھا جس کی وجہ سے زیادہ نقصان نہ ہو سکا ۔ عدالت نے ملزم کو 34 سال کی عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ عدالت کا کہنا ہے کہ مجرم کا مقصد دھماکے کے ذریعے زیادہ سے زیادہ عام شہریوں کو ہلاک کرنا تھا ۔