سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کیلئے 6بنچ تشکیل

March 24, 2018

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس آف پاکستان ،مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار نے سوموار 26مارچ سے شروع ہونے والے5روزہ عدالتی ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں مختلف مقدمات کی سماعت کے لئے 6 بنچ تشکیل دے دیئے ہیں، بنچ اول چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن، بنچ دوئم جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میںجسٹس مشیرعالم اور جسٹس مظہرعالم خان میاں خیل ،بنچ سوئم جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فیصل عرب ، بنچ چہارم جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، بنچ پنجم جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ جبکہ بنچ ششم جسٹس منطور احمد ملک کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعودپر مشتمل ہوگا ، تاہم جمعرات اور جمعہ کے روز بنچوں میں تھوڑا بہت رد وبدل بھی ہوگا ۔