کونسلر انیس صدیقی کا قتل امن تبا ہ کرنیکی سازش ہے،رابطہ کمیٹی

March 24, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈسٹر کٹ ویسٹ اورنگی ٹائون یوسی26چشتی نگر کے حق پرست جنرل کو نسلر محمد انیس صدیقی ولد محمد حنیف کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے او ر کہا کہ محمد انیس صدیقی کا قتل گھناونی سازش اور شہر کا امن تبا ہ کرنے کے مترداف ہےرابطہ کمیٹی نے کہا کہایم کیوایم کے منتخب نمائندوں سے لیکر کارکنان تک ایم کیوایم کی اندرونی صورتحال کے باوجود عوام کی خدمت میں کوشاں ہیں لیکن امن دشمن عناصر منظم منصوبہ بندی کے تحت ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں کو عوام کی خدمت کے عمل سے نہ صرف روک رہے ہیں بلکہ انہیں کھلی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بھی بنارہے ہیں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ محمد انیس صدیقی کا سفاکانہ قتل ایم کیوایم کو دیوار سے لگانے کی مذمو م پالیسی کا حصہ ہے جو جمہوری دورے حکومت میں ایک سیاہ داغ ہے رابطہ کمیٹی نے محمد انیس صدیقی شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کا درجات بلند فرمائیں اورسوگواران کو صبر جمیل عطا کریں رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ حق پر ست جنرل کونسلر محمد انیس صدیقی کے بہیمانہ قتل کا سختی سے نوٹس لیا جائے ،سفاک دہشت گردوں کو گرفتار کر کے عبرت ناک سزا دی جائے . دریں اثناء حق پر ست جنرل کونسلر انیس صدیقی کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم پاکستا ن کے سینئر دپٹی کنوئیر عامرخان و اراکین رابطہ کمیٹی فرقان اطیب عادل خان عباسی شہید ہسپتال پہنچ گئیں اس موقع پر انتہائی رقت آمیز منظر دیکھنے میں آئیں رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوئیر عامر خان نے شدت غم سے نڈھال شہید کے سوگوار لواحقین اور کارکنان کو دلاسہ دیا اور انہیں صبر کی تلقین کی ۔