زمین سے محبت کا اظہار، آج ارتھ آور منایا جائے گا

March 24, 2018

زمین سے محبت کرنے والے آج ارتھ آور منا کر اس کا اظہار کریں گے، رات ساڑھے آٹھ سے ساڑھے نو تک تمام فالتو لائٹس اور اضافی برقی آلات بند کریں گے۔

آج رات ساڑھے آٹھ بجے سے لے کر رات ساڑھے نو بجے تک تمام فالتو لائٹس اور اضافی برقی آلات بند کرکے جیو نیوز کا ساتھ دیجئے۔

پاکستان سمیت 88ممالک کے 4ہزار شہر اور قصبے مہم میں حصہ لے رہے ہیں تاکہ کرہ ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کا شعور اجاگر کیا جا سکے۔

بدلتے ہوئے موسم کے خطرات سے دنیا کو خبردار کرنے اور اپنی سرسبززمین کی شادابیوں کو آنے والی نسلوں تک پہنچانے کے لیے،اپنا کردار ادا کیجئے۔

ارتھ آور کے موقع پر آج رات ساڑھے 8بجے سے لے کر رات ساڑھے 9بجے تک تمام فالتو لائٹس اور اضافی برقی آلات بند کرکے جیو نیوز کا ساتھ دیجئے۔