پھیلیاں

March 24, 2018

سِل ٹوٹے سل بٹا ٹوٹے

وہ چیز کبھی نہ ٹوٹے

٭…٭…٭

تاروں کا جال بچھائے

تاروں کا محل بنائے

٭…٭…٭

اپنا کوئی گھر نہیں

ہر گھر لیکن اس کا ہے

٭…٭…٭

یہ دنیا فانی ہے

پتھر میں پانی ہے

٭…٭…٭

آس کٹ کر پاس کٹ کر بیچ میں کھجور

تم پانچوں یہیں سے لوٹو ہم جاتے ہیں دور

٭…٭…٭

تجھے آئے مجھے آئے

جیسے نہ آئے اسے مرغا بنائے

٭…٭…٭

تھال میں بیٹھا ایک الو

بھر بھر پیتا جائے چلو

٭…٭…٭

پہلیوں کے درست جواب ترتیب کے مطابق یہ ہیں:

٭…سایہ ٭…مکڑی ٭…پیسہ ٭…برف ٭…لقمہ ٭…سبق ٭…چراغ