میسی اور رونالڈو نے نئی جرسی زیب تن کرلی, تصویر وائرل

March 25, 2018

لندن (نیوز ڈیسک) رواں برس روس میں شیڈول فیفا ورلڈکپ میں زیر استعمال کی جانے والی جرسیوں کی رونمائی جاری ہے، ارجنٹائن سٹرائیکر لیونل میسی اور پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے اپنے ملکوں کی جرسی زیب تن کرکے تصاویر بنوائیں، ارجنٹائن کی ٹیم پہلی بار سیاہ رنگ کی جرسی استعمال کرے گی جو میگا ایونٹ کے لئے ان کی دوسری کٹ ہوگی اور ڈریس میں میسی نے تصاویر بنوائی ہیں، اسی طرح رونالڈو نے پرتگال کے لئے تیار کردہ نئی لال رنگ کی جرسی کی رونمائی کر دی، ارجنٹائن کی ٹیم سردست مانچسٹر سٹی میں ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔