ٹوکیو سے قیمتی موبائل اسلام آباد سمگل کرنیکی کوشش ناکام ،75 سمارٹ فون برآمد

March 25, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ٹوکیو سے قیمتی سمارٹ فون اسلام آباد سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق ٹوکیوجاپان سے پی آئی اے کی پرواز پی کے853 سے اسلام آباد آنے والے مسافر ظفر علی شاہ کے سامان کی چیکنگ کے دوران کسٹم حکام نے 75سمارٹ فون،بیٹریاں اور پاؤچ برآمدکرلئے ۔ملزم کے خلاف کسٹم حکام تحقیقات کررہے تھے۔