امریکامیں دلچسپ ڈرون ریسنگ

March 28, 2018

امریکی ریاست ایریزونا کے سائنس میوزیم میں بھی ایک ریسنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں کچھ انوکھاکرنے کی جستجو دل میں لئے کئی نوجوان انجینئرز نے شرکت کی۔

یہ نوجوان انوکھے مقابلوں میں وہ اپنے ڈرون لے کر زیرِ زمین قائم غار میں پہنچے اور ایل ای ڈی روشنیوں سے بنائے ریسنگ ٹریک پر اپنے ڈرونز کی ریس لگاتے دکھائی دئیے۔

ایروز کی مدد سے راستے کی پہچان کرتے ان ڈرونزز میں لگی لائیٹس اپنے حریف سے چوکنا رکھنے میں مدد گار ثابت ہو تی رہیں جبکہ کھلاڑیوں کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ڈرون کو قابو میں رکھتے ہوئے پائیلون اور رِنگز سے ٹکرانے سے بچانا تھااور مارکس کو فالو کرنا تھا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

کھلاڑی اپنے ڈرون کے ذریعے راستے کا بہتر انداز میں تعین کرتے رہے اور آپس میں ٹکرائے بغیر منا سب فاصلے پر تیزی سے اپنا ڈرون اڑاتے ہوئے مقابلہ جیتنے کی کوشش کرتے دکھائی دئیے۔

مقابلے کے فاتح کا اعلان بھی کیا گیا اور اسے ایک جدید ڈرون اور دیگر انعامات سے نوازا گیا۔