چاکلیٹ کھائیں، موڈ میں بہتری لائیں۔۔

April 03, 2018

چاکلیٹ ایک ایسی غذا ہے جس کی ڈیمانڈ وقت کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے اس کی وجہ چاکلیٹ کا لذیذ ذائقہ نہیں بلکہ اس کے بے شمار فوائد ہیں۔ بچے، بڑے ہر عمر کے افراد چاکلیٹ کےشوقین تو ملیں گے لیکن ان میں شاید صرف 10 فیصدہی ایسے ہیں جو اس کے فوائد سے واقف ہوں گے۔ کیا آپ اس کے فوائد سے با خبر ہیں؟ آئیے آپ کو آگاہ کرتے ہیں چاکلیٹ کے کچھ فوائد سے۔۔۔

خوشگوار موڈ:

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چاکلیٹ میں شامل’ کوکا‘ انسانی دماغ میں موجود مختلف کیمیکلزکی سطح کو بڑھانے میں مدد کرتا ہےجس کا سیدھا تعلق انسانی موڈ سے ہےجو موڈ کو خوشگوار کرنے کا باعث بنتا ہے۔ اسی لیے خراب موڈ میں چاکلیٹ کھا لی جائے تو یہ موڈ میں تبدیلی کا سبب بنتی ہے۔

کنٹرول بلڈ پریشر:

ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے چاکلیٹ بے حد مفید ہے کیونکہ یہ ہمارے جسم میں موجود نائٹرک آکسائڈکی مقدار کو بڑھاتی ہے جوخون کے دبائو کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ جس کی وجہ سے بلڈ پریشر بڑھنے کا خدشہ نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔

دماغ کے لیے مفید:

ریسرچ کے مطابق چاکلیٹ انسانی دماغ کے لیے بھی بہت مفید ہے کیونکہ اس میں شامل کوکا دماغی صحت کو بہتر کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔خاص کر ڈارک چاکلیٹ کا استعمال ڈپریشن اور ذہنی تنائو جیسے امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔

کولیسٹرول میں کمی:

چاکلیٹ ہائی کولیسٹرول مریضوں کے لیے بےحد فائدہ مند ہے کیونکہ یہ جسم میں موجود ہائی کولیسٹرول لیول کو کم کرنے میں کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ہڈیوں کو مضبوظ کرنا:

چاکلیٹ کے اندر ’ کوکا ‘ کا استعمال بڑی مقداد میں کیا جاتا ہے۔ کوکا مختلف معدنیات سے بھرپور ایک پائوڈر ہے جس میں میگنیشیم بھی شامل ہے جو ہڈیوں اور جوڑوں کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ چاکلیٹ میں موجود آئرن ’ریڈ بلڈ سیل‘ کو بڑھاتا ہے اور زنک انسانی جسم میں نئے سیلز بنانے میں مدد دیتا ہے۔

دل کی بیماریوں سے بچائو:

چاکلیٹ کا استعمال خون کی شریانوں میں لچک پیدا کرتا ہے اور یہی دل کی بیماریوں سے انسان کو محفوظ رکھتا ہے۔