بالی ووڈفلم ’شعلے‘ کے اداکار راج کشور چل بسے

April 06, 2018

بالی ووڈ فلم شعلے کے اداکار راج کشور 85 سال کی عمر میںچل بسے ۔راج کشور طویل عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے ، جو آج صبح حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث جہانِ فانی سے کوچ کرگئے۔

راج کشور نے فلمی کیریئر میں کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں ’پڑوسن‘، ’آسمان‘، ’بمبئی ٹو گوا‘ اور ’کرن ار جن‘ سمیت کئی شامل ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

آنجہانی اداکار نے شہرہ آفاق فلم ’شعلے‘ میں بھی قیدی کا مختصر کردار نبھایا جب کہ سنیل دت، کشور کمار سمیت کئی سپر اسٹارز کے ساتھ معاون اداکار کے طور پر کام کیا۔

راج کشور نے کئی سنجیدہ کرداروں کے علاوہ کامیڈی کردار بھی نبھائے جنہیں فلم بینوں نے بے حد پسند کیا تھا۔

دوسری جانب آنجہانی اداکار کے ساتھ کام کرنے والے کسی بھی اداکار نے اپنے ساتھی کے انتقال پر تعزیت تک کرنا گوارا نہ کیا۔