شیمپو... بالوں کی صحت و نگہداشت کا ضامن

April 07, 2018

بالوں کو صحتمند اور چمکدار بنانے کیلئے شیمپوز کا استعمال عام ہے نیز مارکٹ میں بھی تمام قسم کے شیمپوز دستیاب ہیں لیکن شیمپو کے استعمال سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ کیا وہ آپ کے بالوں کیلئے صحیح ہے یا نہیں ؟ کیا کبھی اس بات پر آپ نے توجہ دی ؟ اگر نہیں تو اپنے بالوں کی قسم اور ضرورت کے مطابق کونسا شیمپو آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں ،اس بارے میں کچھ مشورے حسب ذیل میں پیش کئے جارہے ہیں ۔

اگر آپ بالوں کو صبح دھوتی ہیں اور دوپہر تک آپ کے بال آئیلی نظر آتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے بال آئیلی ہیں اور آپ کو اس قسم کے بالوں کیلئے مخصوص شیمپو استعمال کرنے کی ضرورت ہے جن میں امونیم لوریل سلفیٹ کی مقدار زیادہوتی ہے جو آپ کے سر کی جلد سے اضافی تیل کو نکالنے میں مدد کرتا ہے ۔

اگر آپ بہت سارے اسٹائل پروڈکٹس استعمال کرتی ہیں تو آپ کو کلیر ی فائنگ شیمپو استعمال کرنا چاہئے ۔ یہ آپ کے بالوں کی جڑوں تک صفائی کرتا ہے اور اسٹائل پروڈکٹس میں استعمال کئے گئے کیمیکل کے اثرات کو بھی کم کرتا ہے ۔

کلر ریفریشر شیمپو نباتاتی ڈائی سے بناہوتا ہے اور آپ کے بالوں کے رنگ کو طویل وقت تک برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے ۔ یہ بالوں کو قدرتی چمک دینے کی بھی خاصیت رکھتا ہے ۔

اگر آپ نے جلد ہی ہیئر کلر کروایا ہے اور آپ اس کی چمک کو برقرار رکھنا چاہتی ہیں تو ایسا شیمپو استعمال کریں جس میں الٹراوائلٹ فلٹرس ہوں ۔ یہ آپ کے بالوں کو سورج کی تمازت محفوظ رکھے گا ۔

خشک بالوں کیلئے کریم شیمپو‘ سر میں خشکی کیلئے اینٹی ڈینڈرف شیمپو‘ چکنے بالوں کیلئے لیمن شیمپو‘ سادے بالوں کیلئے شیمپو‘ بے شمار اقسام کے دستیاب ہیں۔

شیمپو کا دانش مندانہ استعمال

شیمپو سے بال دھونا ویسے تو بڑا آسان کام نظر آتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسا کرتے ہوئے لاشعوری طور پر ایسی غلطیاں کی جاسکتی ہیں، جن کا ہمیں علم بھی نہیں ہوتا۔

غلط شیمپو کا استعمال تو نہیںکررہے ؟

جس طرح لوگوں کا چہرہ، ان کی جلد وغیرہ ایک دوسرے سے الگ ہوتی ہے، اسی طرح ہر کسی کے بال بھی الگ انداز کے ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بالوں کا خیال سب کو اپنے انداز سے رکھنا پڑتا ہے، اس سلسلے میں جو سب سے بڑی غلطی کی جاتی ہے وہ غلط شیمپو کا استعمال ہے، یہ ضروری نہیں کہ ایک شیمپو گھر کے کسی فرد کے لیے ٹھیک ہو تو وہ دوسرے کے بالوں کو بھی خوبصورت بنائے، اس لیے کوشش کریں کہ ایسے شیمپو کا انتخاب کریں جو آپ کو بہتر نتائج دے اور سر کی جلد کو نرم رکھے۔

بالوں کی جڑوں پر دھیان نہیں دے رہے

شیمپو کرنے کا ایک اہم مقصد سر کی جلد کی صفائی بھی ہے، کیوں کہ دھول مٹی سے یہ گندی ہوجاتی ہے، لیکن اگر آپ یہ کام ٹھیک سے نہیں کررہے تو آپ شیمپو کا غلط استعمال کررہے ہیں، شیمپو سے سر کو صاف کرنا سیکھیں اور بعد میں بالوں کو پوری طرح سے صاف کریں۔

زیادہ گرم پانی کا استعمال

گرم پانی سے نہانا اچھا لگتا ہے خاص طور پر سردیوں میں گرم پانی سے نہانا کسی نعمت سے کم نہیں، لیکن کبھی کبھی اس سے فائدہ ہونے کے بجائے نقصان ہوجاتا ہے، زیادہ گرم پانی بالوں کو خشک کردیتا ہے جس سے یہ روکھے نظر آنے لگتے ہیں، لہذا اگلی مرتبہ اپنے بال دھونے کے لیے سادہ پانی کا استعمال کریں اور آخر میں بالوں پر ٹھنڈا پانی ڈالیں تاکہ بالوں کی اوپری سطح ٹھیک رہے۔

بال مکمل طور پر گیلے نہ کرنا

بہت بار ایسا بھی ہوتا ہے کہ جب آپ جلدی میں ہوں اور بالوں کو اچھی طرح دھوئیں بغیر ان پر شیمپو لگالیں، ایسے میں شیمپو بالوں میں ٹھیک سے کام نہیں کر پاتا کیوں کہ سر کی جلد اُس وقت بھی خشک ہوتی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ شیمپو لگانے سے قبل اپنے سر کو اچھی طرح دھولیں۔

شیمپو لگانے کے بعد بالوں کو ٹھیک سے نہ دھونا

اگر آپ کے بال روکھے ہیں اور سر میں کھجلی ہورہی ہے تو اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ آپ نے بالوں پر شیمپو کے ذرات اب بھی موجود ہیں یا صحیح طرح دھویا نہیں، جب شیمپو کے بعد سر کو ٹھیک سے دھویا نہیں جاتا تو سر سے تیل خارج ہونے لگتا ہے اور کھجلی کھجلی شروع ہوجاتی ہے، اس لیے شیمپو لگانے کے بعد اسے ٹھیک سے دھونا اور جڑوں تک صاف کرنا بےحد ضروری ہے۔

شیمپو کی اقسام

مارکیٹ میں شیمپو کی کئی اقسام دستیاب ہیں جنہیں بالوں کی نوعیت دیکھے ہوئے استعمال کرنا چاہیے۔

تیزابیت کو متوازن کرنے والے شیمپو

یہ شیمپو جلد اور بالوں کے مابین توازن قائم کرتے ہیں۔ان میں سائیٹرک،لیکٹک یافاسفورس ایسڈ کی متوازن مقدار شامل ہوتی ہے۔ہلکے بالوں کے لیے یہ مفید ہے۔

کنڈیشننگ شیمپو

یہ موئسچرائزر کے نام سے بھی معروف جو بالوں کی جڑوں کو مضبوطاور انہیں نرم اور چمکدار بناتا ہے۔اس میں شامل پروٹین اوربائیوٹین بالوں میں لچک اور نرمی لاتے ہیں۔اس کے استعمال سے بالوں کامصنوعی رنگ نہیں اترتا۔

میڈی کیٹڈ شیمپو

اس شیمپو میں خاص اجزا شامل ہوتے ہیں جو بالوں کو خشکی اور سیکری سے بچاکر کھوپڑی کو آرام پہنچاتے ہیں۔اس کا استعمال ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق کریں۔

کلیریفائنگ شیمپو

اس میں موجود فولادی اجزابالوں کو مضبوط اور پائیدار بنا کر گرنے کے عمل کو روکتے اور بالوں کی قدرتی نمی برقرار رکھتے ہیں

بیلنسنگ شیمپو

اس قسم کا شیمپو چکنے بالوں کے لیے بہت مفید ہے جوزائد چکناہٹ کو ختم کرکے خشکی کے اثرات سے بچاتے ہوئے توازن پیدا کرتا ہے۔