جنوبی پنجاب صوبہ کے سوال پر مریم کا نفی میں جواب

April 10, 2018

احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا جنوبی پنجاب صوبے کا قیام مسلم لیگ ن کے منشور کا حصہ ہوگا؟ جس پر سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے نفی میں سر ہلاکر جواب دیا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ہر10سال بعد گھوم پھر کر معاملہ نواز شریف کی طرف ہی کیوں آجاتا ہے؟

انہوں نے اپنے والد میاں نواز شریف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی ملک کے لیے کچھ نہ کرتے اور سکون سے 5سال گزارتے تو شاید پھر ایسا نہ ہو۔

مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ (نواز شریف) بھی ملک کے لیے دن رات ایک نہ کرتے، کسی کے اشارے پر چلتے تو پھر شاید ایسا نہ ہوتا۔

ایک سوال پر مریم نواز نے کہاکہ وہ لندن فلیٹس میں پہلے سے رہتے تھے لیکن انہیں 2006ء میں خریدا گیا۔

پارٹی چھوڑ جانے والوں کے سوال پر مریم نواز نےکہاکہ بلوچستان کی محرومیاں دور کرنے کے بعد اب جنوبی پنجاب کی باری ہے۔