کھرے احتساب تک خوشحالی کا خواب پورا نہ ہوگا، شہبا زشریف

April 16, 2018

لاہور (نمائندہ گان جنگ) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ بہاولپور صوبہ کی بحالی اور جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانےکے موقف پر قائم ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بہالپور صوبہ اور جنوبی پنجاب پر قرارداد لا کرعملی اقدام کیا، مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی اورخوشحالی کیلئے آبادی کے تناسب سے کہیں زیادہ 42فیصد ترقیاتی بجٹ دیا، جمہوریت اور پاکستان شفاف الیکشن ہی کے ذریعے ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھرے احتساب تک خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہوگا۔ اپنے حالیہ دورہ کراچے کے حوالے سے شہبازشریف نے کہا کہ کراچی اب ’مرسوں مرسوں ،کام نہ کرسوں‘ کی عملی تفسیر بن چکاہے۔ شہباز شریف نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر حاجی نواز رضا، جنرل سیکرٹری سہیل افضل، سابق صدور پی ایف یو جے خواجہ فرخ سعید، سعود ساحر، صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹس رحمان بھٹہ، جنرل سیکرٹری پی یوجے احسان بھٹی،سیکرٹری کراچی پریس کلب مقصود یوسفی سمیت پی ایف یو جے کے دیگر عہدیداران اور ملک بھر سے آئے ایگزیکیٹو کونسل کے اراکین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے دن رات کام کیا ہے