تھرلر فلم ’ہوٹل آرٹیمس‘کا پہلا ٹیزر جاری

April 16, 2018

معروف ریسلر اور ہالی دڈ ایکشن ایکٹرڈیو بیٹسٹا کی ڈرامے اور تھرل سے بھرپو رنئی فلم ’ہوٹل آرٹیمس‘کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیاگیا ہے۔

ہدایت کارڈریو پیئرس کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے کرمنل اسپتال کے گرد گھوم رہی ہے جہاں ہوٹل کی آڑ میں پولیس اوردیگرسیکیورٹی اداروں کی نظر سے بچ کر زخمی جرائم پیشہ افراد کا علاج کیا جاتا ہے۔

اس غیر قانونی اسپتال کی انتظامیہ خود ساختہ قواعدو ضوابط ترتیب دیتے ہیں اور ان پر عمل در آمدیہاں آنے والے جرائم پیشہ افراد پر لازم ہے جوقو انین توڑڈالتا اس پر موت لازم قرار دے دی جاتی۔

سائمن کورنویل اور اسٹیوفن کورنویل کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والے اس فلم کی کاسٹ میں معروف ریسلر اور ہالی وڈ اداکارڈیوبیٹسٹا کے علاوہ جوڈی فوسٹر، صوفیا بوٹیلا، جیف گولڈ بلم، جینی سلیٹ، جوش ٹلمین اور اسٹیرلنگ براؤن سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

قانون کی ناک تلے چلتے جرائم پیشہ افراد کے علاج و معالجے کے لیے قائم غیر قانونی اسپتال پر مبنی یہ سنسنی خیر کرائم ڈرامہ رواں سال 20جولائی کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔