لیاری گینگ وار کے ذاکر ڈاڈا کی درخواست ضمانت مسترد

April 17, 2018

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ کے ساتھی ذاکر ڈاڈا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ کے ساتھی ذاکر ڈاڈا کی جانب سے دائر کی گئی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت کو اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ساجد محبوب نے بتایا کہ عزیر بلوچ اور دیگر لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں نے ارشد پپو اور تین افراد کو قتل کیا جبکہ قتل کے بعد ملزمان نےمل کر مقتول ارشد پپو کی لاش کی بے حرمتی بھی کی۔

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان نے ارشد پپو کو قتل کرنے بعد اس کے سر کو فٹ بال بنا کر کھیلا اور بعد میں لاش کو جلایاجبکہ عزیر بلوچ سمیت دیگر ملزمان نے قتل کا اعتراف بھی کیا، لہٰذا ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی جائے۔

عدالت نے اسپیشل پبلک کا موقف سننے کے بعد لیاری گینگ وار کے سرغنہ کے ساتھ ذاکر ڈاڈا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔