فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون، متعدد فوڈ سینٹرز سیل

April 17, 2018

پنجاب فوڈ اتھارٹی نےفیصل آباد میں کریک ڈاؤن کے دوران ناقص اشیاء خوردونوش تیار کرنے پر ایک سوئٹس یونٹ سمیت 9 فوڈ سینٹرز کو سیل، 29 کو جرمانے اور 61 کو وارننگ جاری کردی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مختلف ٹیموں نے 208 مقامات کی چیکنگ کی اور ا س دوران ناقص اجزاء کے استعمال اور بدترین صفائی پر معروف سوئٹس یونٹ اور فوڈ پوائنٹس سیل کردئیے جبکہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں ناقص اشیاء خوردونوش موقع پر تلف کر دی گئیں۔

دوسری جانب ڈی جی فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کا کہنا ہے کہ صحت مند غذا کی یقینی فراہمی کے لیے آپریشن ٹیموں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے، ایک دن میں 5 ہزار سے زائد مقامات کی چیکنگ کی جا رہی ہے جبکہ آپریشن ٹیموں کے علاوہ گوشت، ڈیری اور پانی کی چیکنگ کےلیے بھی سیفٹی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔