لاہور:دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان ٹیم کےٹریننگ کیمپ کا آغاز

April 19, 2018

دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کی تیاری کےلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں شروع ہوگیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لگایا گیا مختصر دورانیہ کا یہ کیمپ 22 اپریل تک جاری رہے گا جس کے بعد ٹیم 22 اپریل کی شب انگلینڈ روانہ ہوجائے گی۔

کیمپ میں شریک پاکستان کرکٹ ٹیم کے 16 کھلاڑی کوچ مکی آرتھر کی موجودگی میں پریکٹس کررہے ہیں جہاں ان کی فیلڈنگ اور فٹنس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

اسکواڈ میں شامل محمد عباس انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے وہ کیمپ کا حصہ نہیں ہیں، جبکہ ٹیم کے نئے فزیو اینڈریو ڈیکن نے بھی کیمپ جوائن کر لیا ہے۔